اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 45 ہزار 340 ہو گئی ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 19 ہزار 164 ہو گئی ہے۔ امریکہ کے اسپتالوں میں 6 لاکھ 90 ہزار 851 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 14 ہزار 16 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 ہزار 973 کورونا مریض اللّٰہ تعالیٰ کی رحمت سے اب تک شفا یاب ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 178 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 21 ہزار 282 ہو چکی ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 24 ہزار 648 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 957 رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 20 ہزار 796 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 58 ہزار 50 ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 5 ہزار 86 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 453 ہو گئے۔ برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 17 ہزار 337 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 44 ہو گئی۔ ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 259 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 95 ہزار 591 ہو گئے۔
342/