اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان میں امریکی فوجی اڈے میں کام کرنے والے کنسٹرکشن کمپنی کے ملازمین کی گاڑی پر حملے میں 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبے پروان میں دہشت گردوں نے امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے سے نکلنے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اندھا دھند فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں سوار 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ ایک محفوظ رہا۔
صوبے پروان کے گورنر کی ترجمان واحدہ شیہکر نے میڈیا کو بتایا کہ گاڑی میں امریکی فوجی اڈے میں جاری تعمیراتی کام کرنے والے افسران اور مزدور سوار تھے جنہیں طالبان دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔
342/