اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کے تحت پولیس کو کورونا وائرس کے مریضوں کی گرفتارکرنے کا اختیار دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے تحت پولیس سمیت دیگر حکومتی اداروں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی تجاویز کی مدد سے تیار کیے گئے یہ قوانین 2 سال کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ یہ قوانین اسکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور لندن میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے بنائے گئے ہیں جنہیں صرف اشد ضرورت کے وقت ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان قوانین سے حاصل ہونے والے اختیار کے تحت پولیس کسی بھی ایسے مریض کو گرفتار کرسکتی ہے جو اسپتال میں اپنا علاج کرانے یا قرنطینہ میں جانے سے انکارکرے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار کے لگ بھگ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 71 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
19 مارچ 2020 - 07:19
News ID: 1018864
برطانیہ نے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کے تحت پولیس کو کورونا وائرس کے مریضوں کی گرفتارکرنے کا اختیار دیدیا ہے۔