اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر(ر) اعجاز شاہ نےپاکستان کیدہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ نے صحافی کے احسان اللہ احسان کے فرار کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو خبر آپ نے سنی ہے وہ صحیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے حکومت کام کررہی ہے ،بہت کچھ ہورہا ہے ،آپ اس بارے میں اچھی خبر سنیں گے۔
/129
19 فروری 2020 - 09:30
News ID: 1011625
پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نےپاکستان کیدہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے فرار کی تصدیق کردی ہے ۔