16 فروری 2020 - 06:59
یوٹیوب نے ایران پریس اور ہسپان ٹی وی کا اکاونٹ بند کر دیا

امریکی کمپنی گوگل کی ذیلی شاخ یوٹیوب نے ایران کی عالمی ویڈیو نیوز سروس ایران پریس کا اکاونٹ بند کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران پریس کے مطابق گوگل نے پہلے سے اطلاع دیئے بغیر اس کا کاونٹ بند کردیا ہے جبکہ ہماری جانب سے ہمیشہ متعلقہ قوانین کی مکمل پاسداری کی جاتی رہی ہے۔ عام طور سے یوٹیوب پر کسی بھی چینل کو بند کرنے سے پہلے اسے نوٹس جاری کیا جاتا ہے لیکن ایران پریس کے حوالے سے ایسا نہیں کیا گیا۔یہ دوسری بار ہے جب یو ٹیوب نے ایران پریس کے سوشل میڈیا چینل کو کسی اطلاع کے بغیر بند کیا ہے۔نو فروری کو انسٹاگرام نے بھی ایران پریس کا اکاونٹ مسدود کردیا تھا۔ سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک بھی متعدد بار ایران پریس کے اکاونٹ بند کرچکا ہے۔ یوٹیوب نے ایران پریس کے ساتھ ساتھ ایران کے اسپینش ٹی وی چینل ہسپان ٹی وی کا اکاونٹ بھی بند کردیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے سوشل میڈیا چینلوں کو خاص اہداف کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔امریکہ ایران کے ذرائع ابلاغ کے خلاف متعدد مخاصمانہ اقدامات انجام دے رہا ہے جس میں سیٹلائٹ کے ذریعے ایرانی ذرائع ابلاغ کی نشریات منقطع اور سوشل میڈیا چینلوں پر ان کے اکاونٹ مسدود کرنا بھی شامل ہیں۔



/129