اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ علماکونسل کے رہنما علامہ ناظرعباس تقوی کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک کو اگر اپنی سالمیت اور بقا عزیز ہے تو انہیں چاہیے کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت کی قطعاَاجازت نہ دیں.
شیعہ علماکونسل کے رہنما کا کہنا ہے کہ امریکا،اسرائیل اور بھارت کے شیطانی ٹرائیکا نے پوری دنیا کے امن کو دائو پر لگا رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر امت مسلمہ جرات کو اپنا ہتھیار بنا لے تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کے خلاف کھڑی ہونے کی ہمت نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر چہلم کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کابھی جائزہ لیا گیا، جبکہ دیگر ملی، مذہبی اور انجمنوں کے ذمہ داران و سر براہان کو چہلم میں شرکت کے لیے دعوت بھی گئی۔
/129