22 نومبر 2012 - 20:30

غزہ کے عوام نے اس شہر کے مرکزی چوک پر جمع ہوکر صہیونی ریاست کے حملوں کے مقابلے میں مزاحمتی تنظیموں کی فتح کا جشن منایا۔ تحریک جہاد اسلامی کے راہنما محمد الہندی نے عوام سے خطاب کیا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے عوام نے مرکزی چوک پر جمع ہوکر جشن فتح منایا اور فلسطینی تنظیموں کے راہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر تحریک جہاد اسلامی کے سینئر راہنما محمدالہندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: جن لوگوں نے ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے وہ ہتھیاروں سے ہماری مدد کریں اور فلسطینی مزاحمت کی طاقت میں اضافہ کریں۔ محمد الہندی نے کہا: ہم مستقبل میں ہونے والی جنگ کے لئے تیاری کررہے ہیں تا کہ غاصب دشمن کو محو کریں اور پوری سرزمین فلسطین کو آزاد کرادیں۔انھوں نے کہا: فلسطین کی مکمل آزادی تک ہم سب مل کر اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا: یہ ہماری جدوجہد کا ایک مرحلہ تھا اور جو لوگ دشمن کو بخوبی پہچانتے ہیں جنگ کے اگلے مرحلے میں بھی کامیاب ہوسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110