ابنا: اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میکانگی روڈ میں واقع میڈیکل اسٹور میں دہشتگردوں نے گھس کر دو افراد کو شہید کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ میکانگی روڈ پر گھوڑا اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے میڈیکل اسٹور اور جوتوں کی دکان میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے دو شیعہ باشندے شہید ہوگئے۔ واردات کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ شہدا کی میتیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اسپتال میں ایک مقتول کی شناخت میڈیکل اسٹور کے مالک اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے جو عملدار روڈ کا رہائشی اور گلگت بلتستان کا باشندہ بتایا گیا ہے ۔ جبکہ دوسرے شہید کی علی رضا کے نام سے نشاندہی ہوئی ہے۔...../169
2 اپریل 2012 - 19:30
News ID: 306272
کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں نے میکانگی روڈ پر واقع میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کرکے 2 شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا۔