شہید فخراوی کی تصویریں ہیں جو ایک خوشحال تاجر بھی تھے اور ایک نہایت ہنس مکھ اور خوش اخلاق انسان بھی تھے۔ انہیں دنیا کی اس واحد حکومت نے تشدد کرکے قتل کیا جو اپنے ہی ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے کی نیت سے مسجدیں ویران کرتی ہے اور امامبارگاہوں کی بے حرمتی کرتی ہے۔ وہ حکومت جو اپنے بیرونی غنڈوں کے ذریعے سنی مسلمانوں کی عبادتگاہیں بھی منہدم کرواتی ہے اور پھر اس عمل کو فرقہ وارانہ اختلاف کا شاخسانہ قرار دیتی ہے؛ کھیتیاں برباد کرتی ہے اور نسلوں کو موت کی گھاٹ اتارتی ہے۔ ایک حدیث میں حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ "الملک یبقی مع الکفر و لایبقی مع الظلم: حکومتیں کافر ہوں تو وہ باقی رہ سکتی ہیں لیکن ظالم ہوں تا فانی ہوجاتی ہیں"۔ بے شک آل خلیفہ اور آل سعود کی یادیں محفوظ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ حکومتیں بقاء کے تمام امکانات کو مٹا چکی ہیں اور بہت جلد تاریخ گذشتہ کا حصہ بننے والی ہیں۔ کیونکہ ظلم و جبر اور نا انصافی کا نتیجہ نابودی کے سوا کچھ نہیں ہے۔










۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110
متعلقہ لنک اور شہید فخراوی کی کیفیت شہادت:
- تصویر - بحرین / لحظہ شہادت تک آل خلیفی تشدد کا شکار رہنےوالے شہید فخراوي کا تشدد زدہ جسم /اپڈیٹ
بحرین کے شہید انقلابی راہنما عبدالکریم فخراوی کے مختصر حالات زندگی-