2 ستمبر 2010 - 19:30

پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش بم حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے اس حملے میں 200 سے زآئد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کوئٹہ میں یوم القدس کی ریلی میں قبلۂ اول اور فلسطین کی آزادی کی غرض سے آنے والے نہتے مجاہدین پر  وہابی تکفیری دہشت گردوں کےخودکش بم حملے میں اب تک 54 افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ اس حملے میں 200 سے زآئد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم القدس کی ریلی نکالی جارہی تھی،جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد اور فلسطین زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی جب میزان چوک پر پہنچی ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا ، دھماکے کے بعد ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور بعض مسلح افراد نے شدید فائرنگ کی۔دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ اس سے قبل وہابی تکفیریوں نے لاہور میں حضرت علی (ع) کی شہادت کی یاد میں منعقد  ہونے والے جلوس میں بم حملہ کیا جس میں 40 کے قریب افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے وہابی تکفیری القاعدہ اور طالبان دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ پاکستان کی سالمیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں عدلیہ سمیت تمام ادارے دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔دھماکا انتہائی شدید تھا ،پانچ سے چھ کلو میٹر دور تک دھماکے کی آواز سنی گئی آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری پھیل گئی، ریسکیو ٹیمیں اور (معمول کے مطابق دھماکے کے بعد) پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے میں ریلی کی کوریج کرنے والے جیو نیوز کے کیمرہ مین عمران مختار سمیت دیگر ٹی وی چینلز کے نمائندے بھی شدید زخمی ہوگئے۔  واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور پانچ گاڑیوں کو آگ لگادی۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت یوم القدس ریلی کے شرکا میزان چوک پہنچے تو دھماکا ہوگیا ۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے54 افراد جاں بحق اور80 سے زائد زخمی ہوئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال اور کمبائنڈ ملٹری اسپتال پہنچایا گیا ۔ سی ایم ایچ میں 34 لاشیں ، سول اسپتال میں10 اور بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں6 لاشیں لائی گئیں۔ شہر میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔ جناح روڈ سمیت کئی علاقوں میں دکانیں بند کردی گئی ہیں ۔ آئی جی پولیس بلوچستان ملک محمد اقبال کے دعوے کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حملہ آور کا سر پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ آئی جی کا دعوی ہے کہ یوم القدس ریلی کے موقع پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے تھے ۔ آزاد ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 80 سے 100کے درمیان ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال میں13، بولان میڈیکل کمپلیکس میں4 اور سی ایم ایچ میں2 لاشیں لائی گئی ہیں۔ زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 

اپڈیٹ:

شہدائے قبلۂ اول کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 100 افراد زخمی ہوئے ہیں تازہ ترین رپورٹ کے مطابق جمعۃالوداع کے روز یوم القدس میں شریک 73 مجاہدین قبلۂ اول شہید ہوگئے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب ریلی کے شرکاء میزان چوک پر پہنچی تو ایک شدید دھماکہ ہوا اور اس میں خودکش دھماکے کی طرف کوئی اشارہ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی پولیس اپنی خامیاں اور حفاظتی اقدامات میں نقائص کو چھپانے کے لئے ہر بم دھماکے کو خودکش حملہ قراردینے پر تلی ہوئی نظر آتی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال کے آر ایم او نے بھی 73 شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نے معمول کے مطابق، دھماکے کی نوعیت خودکش قرار دینے پر اصرار کیا ہے۔

......

/110

تبصرہ:

- دہشت گرد کس قوت کے ایجنٹ ہوسکتے ہیں