اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کل 11 فروری کو کروڑوں ایرانی سڑکوں پر آئے اور انھوں نے اپنے انقلاب کی سالگرہ کے جشن میں مبہوت کن انداز میں حصہ لیا۔ کہا جاتا ہے کہ گذشتہ اکتیس برسوں میں اتنے لوگ سڑکوں پر حاضر نہیں ہوئے تھے اور صرف تہران میں ایک لائن کارنامہ سازوں کی صف چالیس کلومیٹر طویل تھی۔
ایرانیوں نے کل کی حماسۂ حضور کے ذریعے دنیا والوں کو بتایا کہ ایران وہ نہیں ہے جو مغربی ذرائع ابلاغ یا دنیائے اسلام میں مغربی طرز عمل پر چلنے والے بظاہر مسلم ذرائع ابلاغ پیش کررہے ہیں بلکہ ایران وہ ہے جو اپنی حکومت اور اپنی پیشرفت اور اپنی پرانی تہذیب پر فخر کرتا ہے اور اپنے بنائے ہوئے نظام حکومت کو کسی قیمت پر بھی مغربی لبرلزم کے ہاتھوں کھلونا نہیں بنانے دے گا۔ وہ اپنی بات کررہے تھے اور دنیائے مغرب کی بات کی تردید کررہے تھے اور دنیائے اسلام اور پسی ہوئی قوموں کو معاشرتی زندگی کا سبق سکھا رہے تھے۔
1100 نامہ نگار دنیا کے گوشے گوشے سے ایرانی عوام کے کارنامے کو کوریج دینے آئے تھے مگر وہ حق ادا کرنے کے لئے گویا نہیں آئے تھے چنانچہ وہ حق ادا نہ کرسکے۔
وہ وہی کچھ دیکھنا چاہتے تھے جو ان کے آقاؤں نے انہیں ہدایت کی تھی مگر انہیں ایرانی قوم کی عظمت اور اسلام کی انتظامی قوت دیکھنے کو ملی جس کے اعتراف کے لئے اخلاقی جرأت کی ضرورپ ہوتی ہے اور اخلاقی جرأت اخلاق کا سورج ڈوبنے کے مقام پر کہاں مل سکتی ہے! چنانچہ ان کا وقت تہران میں انقلاب دشمن عناصر کی شرارتیں ڈھونڈنے میں گذرا جو انہیں ہرگز نظر نہ آسکیں بلکہ انہیں ایرانیوں کا اتحاد نظر آیا جو وہ اپنی حکومتوں اور عوام کو بتانے کے روادار نہیں ہیں.
مراجع تقلید بهی آئے تهےمراجع تقلید، صدر، اسپیکر پارلیمان، عدلیہ کے سربراہ، مجمع تشخیص کے سربراہ اور دیگر شخصیات بھی ریلیوں میں شریک تھے۔ ہماری رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی، آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمی جوادی آملی، آیت اللہ ابراهیم امینی، آیت الله استادی، آیت اللہ مقتدائی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی قم میں جشن انقلاب کی ریلی میں شریک تھے جبکہ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی اور مجمع تشخیص نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی تہران کے عظیم جشن انقلاب کی ریلی میں حاضر تھے۔
بعض جھلکیاں آپ بھی دیکھیں:
1) تہران اور دیگر شہروں میں ریلیوں کی منتخب تصاویر ![]()
2) تہران میں عظیم الشان ریلی کی تصاویر ![]()
3) ایران کے بعض شہروں میں جشن انقلاب ![]()
تہران میں جشن انقلاب
دیگر شہروں میں جشن انقلاب: