-
تصویری خبری/ اسلام آباد میں بین الاقوامی علمائے کرام و اسکالرز کانفرنس
اسلام آباد میں جامعۃ الکوثر، جو دنیائے اسلام کے معروف دینی و علمی اداروں میں سے ایک ہے، میں بین الاقوامی علمائے کرام و اسکالرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے ممتاز علما اور روحانی رہنماؤں نے شرکت کی اور امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا خوبصورت اور طاقتور پیغام پیش کیا۔
-
تصویری خبر | نائجیریا میں مدرسہ سیدہ خدیجہ میں تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا
نائجیریا کے شہر سولیجا میں سیدہ خدیجہ (علیہا السلام) اسکول کے طلباء کے لیے نماز کے اصولوں پر ایک تعلیمی کورس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس شیخ یاسر الولائی نے پیش کیا، اور اس کی سرپرستی شیخ ابراہیم زکزکی کی قیادت میں اسلامی تحریک نے کی۔
-
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی جانب سے اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی سرپرستی میں 12 مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کی شادیاں ایک عظیم الشان تقریب میں منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر 12 جوڑوں کو نکاح کے مبارک بندھن میں باندھا گیا، اور ہر جوڑے کو ازدواجی زندگی شروع کرنے کے لیے ضروری گھریلو سامان بھی تحفے میں دیا گیا۔ یہ تقریب نارووال، پاکستان میں منعقد ہوئی۔
-
غزء میں ٹوٹتی ہوئی جنگ بندی؛
تصویری خبر | غزہ کے رہائشی دوبارہ جنگ سے خوفزدہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فرانسیسی اخبار لیبریشن نے غزہ کے بحران اور تباہی کو نمایاں کیا ہے: "تباہی کے ملبے میں، انسانی حالت اب بھی بہت تشویشناک ہے اور رہائشی بقا کی کوشش میں ہیں، جبکہ وہ پھر بھی جنگ شروع ہونے سے فکرمند اور خائف ہیں، خاص طور پر اتوار کی فضائی حملوں کے بعد۔" اس فرانسیسی اخبار کے صفحے کی بڑی تصویر غزہ شہر میں شدید تباہی کی ہے جو بمباری کے بعد المناک حالت کو ظاہر کرتی ہے۔
-
تصویری خبر |حسین کون ہیں والنٹیئرز نے لبنان سے آنے والے 28 سے زائد مہاجر خاندانوں کی مدد کی
سڈنی میں مہاجر دن کے موقع پر لبنان سے گزشتہ سال جنگ کے باعث منتقل ہونے والے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارا گیا۔ یہ خاندان اپنے ساتھ کچھ نہیں لے کر آئے تھے سوائے اپنے کپڑوں کے۔
-
تصویری خبر |نائجیریا میں اہل بیت کے پیروکاروں کے لیے سوشل میڈیا آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
باتساری، کاتسینا اسٹیٹ، نائجیریا میں اہل بیت کے پیروکاروں کے لیے سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے ایک صلاحیتی بڑھانے والی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ اتوار، 19 اکتوبر 2025 کو فودیہ اسکول، جو کہ باتساری کے لیکو محلے میں واقع ہے، میں منعقد ہوئی۔
-
ٹرمپ شاہ؛
تصویری خبر | ٹرمپ شاہ نے تاج پوشی کر لی!
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ٹرمپ کی ملوکیت کی جانب رغبت اور ان آمریت اور مطلق العنانیت پر 70 لاکھ امریکیوں کے ملک گیر احتجاج کے دوران ـ جس میں عوام نے ان کا موازنہ بادشاہوں سے کیا اور ان کی استبدادیت کے خلاف نعرے لگائے، لیکن عجب یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے تاج پہنے ہوئے ٹرمپ کی نئی تصاویر اپنے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کر دیں جن کے ساتھ نائب صدر جی ڈی وینس بھی تاج پہنے کھڑے ہیں! تو کیا واقعی ٹرمپ بادشاہ بن رہے ہیں!؟
-
حدیث ولایت؛
تصویری رپورٹ| رہبر انقلاب سے کھیلوں کے اور سائنسی اولمپیاڈز میں تمغے جیتنے والوں نوجوانوں کی ملاقات
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کھیلوں کے چیمپئنز اور عالمی سائنسی اولمپیاڈ کے تمغے جیتنے والوں نوجوانوں سے انقلاب اسلامی کے رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ تعالیٰ) کا خطاب۔
-
تصویری خبر | نائیجیریا میں شہید احمد زکزکی کی برسی منائی گئی
نائیجیریا میں شہید احمد زکزکی کی برسی منائی گئی جس میں شیخ زکزکی کے شاگردوں علماء اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
وعدہ صادق-3؛
تصویری خبر | اسرائیل میں درست نشانے پر لگنے والے ایرانی میزائلوں کی شاہکار کارکردگی
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آئی آر آئی بی کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر حسن عابدینی، نے ٹویٹر پر لکھا: تل ابیب ٹاور کے نیچے صہیونی ریاست کا انتہائی خفیہ کمانڈ مرکز ایران کے درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں کا نشانہ بنایا۔ سنسرشپ اتھارٹی نے چار ماہ بعد فاش کیا کہ 13 جون کو امریکہ کے بنائے ہوئے Explosion Proof 'سائٹ 81' کو نقصان پہنچا۔ ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان پھر بھی نہیں کیا گیا۔
-
امریکہ کا خودساختہ بادشاہ؛
تصویری خبر | امریکہ ٹرمپ کے خلاف؛ 2500 مقامات پر ملک گیر احتجاجی کال
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایکسیوس نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ـ ایسے حال میں کہ 'تعطلِ حکومتِ امریکہ (Government shutdown in the US) ابھی جاری ہے اور ڈیموکریٹ جماعت کے حامی شہروں میں ٹرمپ کے فوجی دباؤ کے نتیجے میں تناؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، "نو کنگز" تحریک کے منتظمین نے لاکھوں امریکیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ہفتے کے دن 18 اکتوبر کو پورے امریکہ میں سڑکوں پر نکلیں / اس احتجاجی تحریک کو ـ جسے ٹرمپ کی صدارت کے دوسرے دور میں سب سے بڑا ٹرمپ مخالف اجتماع قرار دیا جا رہا ہے، ـ موجودہ انتظامیہ کی آمرانہ پالیسیوں کا جواب ہے۔
-
تصویری خبر | قطر میں ایران کے نئے ثقافتی سربراہ نے آیت اللہ رمضانی سے ملاقات کی
المصطفیٰ یونیورسٹی (ص) کےپروفیسر اور قطر میں ایران کے نئے ثقافتی مشیر حجت الاسلام "محمد علی مرزائی" نے آج بروز بدھ 23 اکتوبرکو اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رضا رمیزانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
تصویری خبر |چیف جسٹس کے خصوصی دفتر کے سربراہ نے ابنا نیوز ایجنسی کا دورہ کیا
شیخ مجید یزدی، چیف جسٹس کے خصوصی دفتر کے سربراہ نے 14 اکتوبر 2025 کو بین الاقوامی اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے ایڈیٹوریل دفتر کا دورہ کیا اور ایجنسی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
-
تصویری خبر |ہندوستان کے شہر کلکتہ میں اسرائیلی مظلام کے خلاف جوانوں کا احتجاجی مظاہرہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستا کے معروف شہر کلکتہ میں جوانوں نے فلسطین کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی
-
تصویری خبر |ہندوستان کے شہر پٹنہ میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
آیت اللہ ملکوتی مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے ابنا نیوز ایجنسی کا دورہ کیا
آیتالله علی ملکوتی، مجلس خبرگان رہبری میں آذربایجان شرقی کے نمائندے اور حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کے رکن، اتوار کو ابنا نیوز ایجنسی کے دفتر تشریف لائے اور اس کے شعبۂ خبریہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
-
تصویری خبر |جیلونگ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جیلونگ میں ایک احتجاجی مارچ ہوا جس میں آسٹریلیا کی اسرائیل کی نسل کشی میں شراکت داری کے خلاف آواز اٹھائی گئی۔
-
تصویری خبر | تہران میں اسلامی بیداری پر خصوصی کانفرنس
تہران میں ہفتہ کی شام اسلامی بیداری کے موضوع پر ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،
-
جنگ کا نوبل انعام!
تصویری خبر نوبل امن انعام حاصل کرنے کی شرط بھی بالآخر سمجھ میں آ گئی
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ایک صارف نے X نیٹ ورک (ٹویٹر) اپنے پیغام میں وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر کو امسال نوبل امن انعام دیئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: "2021 سے 2025 تک، امن کے چار نوبل انعامات ان ممالک کی اپوزیشن کو دیئے گئے ہیں جن سے مغرب کی کشمکش رہی ہے۔ یہ اب کوئی اتفاقی طرز عمل نہیں رہا، بلکہ یہ ایک سیاسی لائحۂ عمل ہے! نوبل نرم وزارت خارجہ کا کردار ادا کر رہا ہے! یعنی اگر تم نوبل لینا چاہتے ہو تو ضروری نہیں کہ تم امن قائم کرو؛ تمہیں صرف امریکہ کے دشمن کا دشمن [یعنی واشنگٹن کا دوست] بننا ہوگا!!
-
غزہ جنگ بندی سے اسرائیلی سیخ پا؛
تصویری خبر | غزہ کو ہم نے ہیروشیما بنادیا لیکن بدستور زندہ ہے
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صہیونی صحافی گیدئون لیوی نے X پر لکھا: "ہم نے ہیروشیما بنادیا لیکن وہ بدستور زندہ ہے اس خون پر گریہ کناں ہیں جو بہایا گیا۔ (ہاآرتص کے صارفین کی آراء)۔
-
اسرائیل کی کہانی امریکی رپورٹر کے زبانی / "تھکے ہوئے اور خوف زدہ اسرائیلی"
مقبوضہ فلسطین کے ایک رہائشی صہیونی نے نیویارک ٹائمز کے رپورٹر سے کہا ہے: "میں ایسے ملک میں نہیں رہنا چاہتا جس کی سرحدیں تسلیم شدہ نہ ہوں۔ میں ایک معمول کے ملک میں رہنا چاہتا ہوں۔"
-
نوبل انعام غزہ کے لئے؛
تصویری خبر | نوبل پیس پرائز غزہ کے عوام کے لئے تھا
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || حسین حمدیہ نامی صارف نے X پر لکھا: نوبل انعام اس فلسطین نرس کے لئے ہے جس نے اپنے بچے کی لاش کے باقیات ایک تھیلے میں وصول کئے، انہیں دفن کیا اور پلٹ کر مریضوں کے پاس آئی۔ اور اس نامہ نگار کے لئے جس کے گھر پر بمباری ہوئی کہ خاموش ہوجائے، لیکن خاموش نہ ہؤا، اور صدائے حقیقت رہا تا دم شہادت۔ اور اس بوڑھے فلسطینی کے لئے جو خود بھوکا تھا لیکن غزہ کی بلیوں کو کھانا دینا، نہ بھولا۔۔۔ نوبل انعام غزہ کے عوام کے لئے تھا۔۔۔ حقیقی انسان، نسل کشی کا شکار۔
-
تصویری خبر | مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے ابنا نیوز ایجنسی کا دورہ کیا
آیت اللہ احمد بہشتی، جو صوبہ فارس کے عوام کی نمائندگی مجلسِ خبرگانِ رہبری میں کرتے ہیں، نے آج بروز ہفتہ مطابق 11 اکتوبر 2025 بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی ابنا کے دفتر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران آیت اللہ بہشتی کو ایجنسی کی صحافتی و خبری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
-
طفل کُشی کو نوبل امن انعام دینے کی ناکام تجویز؛
تصویری خبر | ٹرمپ کا ذائقہ کڑوا ہوگیا، انعام کسی اور کو ملا
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سید علی موسوی نامی میڈیا کارکن نے X (ٹویٹر) پر لکھا: نوبل امن انعام حاصل کرنے کی تمام نمائشی کوششیں اور مہنگی لابنگ کا پھل ڈونلڈ ٹرمپ کو نہیں ملا۔۔۔ جو خود کو سب سے زیادہ مستحق سمجھتے تھے اور پاکستان سے لے کر مصر اور اسرائیل تک، اتحادی ممالک کے رہنما ٹرمپ کی حمایت کے لئے مہم چلا رہے تھے، وہ پھر سے ناکام رہے۔۔۔ لیکن 2025 کا نوبل انعام وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو کو ملا ہے۔/ کسی اور نے لکھا: اگر نوبل امن انعام ٹرمپ کو دیا جاتا، تو پھر "امن" کی تعریف پر نظرثانی کرنا پڑتی؛ یقینا جو شخص پابندیوں کی 'دیوار' اور 'جنگ'، 'وزارت جنگ'، 'دنیا کو امریکی بنانے' جیسے تفکرات سے جانا جاتا ہے وہ کیونکر نوبل کے امن انعام کا مستحق ہو سکتا ہے۔ ، وہ امن کی علامت نہیں ہو سکتا۔
-
اسرائیل کی کوئی سرحد نہیں ہے؛
تصویری خبر | یہ اسرائیل کے لئے مختص نشانی ہے
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || آئی آر آئی بی کے نائب سربراہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر حسن عابدینی نے ٹوئیٹر پر لکھا: صہیونی ریاست دنیا کی واحد ریاست ہے جس کی سرحدیں نہیں ہیں بلکہ اس کے اردو گرد سیکٹرز اور محاذ اور مورچے ہیں۔ اس کی حکمت عملی قتل عام، دہشت گردی، قومی صفائی اور غصب و قبضہ ہے۔۔۔ یہی کینسر کی کارکردگی ہے۔۔۔ عالمی امن و استحکام صہیونیت کو لگام دینے پر منحصر ہے ورنہ جلدی یا بدیر اٹلانٹک کے دو ساحلوں کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال دے گی۔
-
غزہ میں ممکنہ جنگ بندی؛
تصویری خبر | فلسطین جیتا یا اسرائیل؟
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سوشل میڈیا کے ایک صارف 'علی موجانی' نے ٹوئیٹر پر لکھا: "اسرائیل جو حماس کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اب اسی حماس کے ساتھ معاہدے پر رضامند ہو گیا ہے۔ اسرائیل جو غزہ اپنے زیر قبضہ علاقوں میں ضم کرنا چاہتا تھا، اب غزہ کی سرحد پر کھڑا ہے۔ اسرائیل جو ایک آزاد فلسطینی ریاست کے وجود کو نظر انداز کرتا تھا، اب فلسطینی ریاست کے تسلیم کئے جانے کا سامنا کر رہا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ کون سا فریق جیت گیا؟
-
تصویری رپورٹ |انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے تجارتی شعور کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
انجمن شرعی شیعیان کی جانب سے سرینگر میں تجارتی شعور کے عنوان سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
تصویری رپورٹ |کراچی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف عظیم الشان ریلی
فلسطین کے مظلوم عوام اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ حماس اور فلسطینی مزاحمت کی بھرپور حمایت کریں۔
-
تصویری رپورٹ | ٹورانٹو، کینیڈا میں فلسطین کے حق میں ایک بڑا عوامی مظاہرہ
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کینیڈا کے مختلف گروپوں کے دس ہزار سے زائد مظاہرین نے غزہ میں فلسطینی عوام پر مسلط کردہ نسل کشی کی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے اس خطے کا محاصرہ توڑنے اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کرنے کے لئے مارچ کیا۔
-
تصویری رپورٹ| نیوزی لینڈ میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے حکومت سے بائکاٹ کا مطالبہ کیا
نیوزی لینڈ کے ریورٹن میں لوگوں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں حکومت سے اسرائیلی مجرمانہ حکومت کا بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔