اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ۔
بدھ

26 اکتوبر 2016

11:15:36 AM
787922

صیہونی حکومت کا غزہ پٹی پر حملہ

صیہونی حکومت کی فوج نے شمالی غزہ پٹی پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی نیوز ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ پٹی سے مقبوضہ علاقے النقب پر راکٹ حملے کیے جانے کا دعوی کیا جس کے بعد صیہونی فوج نے شمالی غزہ پٹی کے علاقے بیت حانون کے مشرقی علاقے پر توپ خانے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطین کے اسلامی مقدسات کے خلاف اپنے جرائم اور جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آثار قدیمہ کے نام نہاد ادارے کے ملازمین کے ہمراہ مسجد الاقصی کے قریب واقع باب الرحمہ قبرستان پر دھاوا بول دیا اور کئی قبروں کے کتبے اکھیڑنے کے ساتھ ساتھ متعدد قبروں کو کھود ڈالا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲