اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : فاران
جمعہ

9 فروری 2024

7:27:05 AM
1436315

مرکزاطلاعات فلسطین کے ڈائریکٹر وحشیانہ صیہونی بمباری میں شہید

مرکز اطلاعات فلسطین کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق الغرابلی گذشتہ روز خان یونس میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں جام شہادت نوش کرگئے اور یوں غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123 ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مرکز اطلاعات فلسطین کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رزق الغرابلی گذشتہ روز خان یونس میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں جام شہادت نوش کرگئے؛ اور یوں غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 123 ہو گئی۔

الغرابلی غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کی شہری آباد پر غاصب "اسرائیلی" فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

منگل کو غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے خان یونس پر اسرائیلی حملے میں صحافی رزاق الغرابلی کی شہادت کا اعلان کیا۔

دفتر نے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ رزق الغرابلی کی شہادت کے ساتھ ہی صحافی برادری کے شہداء کی تعداد 123 ہو گئی۔

سوموار 29 جنوری کو غزہ میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کی پٹی پر غاصب فوج کی جارحیت شروع ہونے کے بعد سے اب تک 122 صحافی شہید ہو گئے ہیں۔

صحافیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے غزہ کی پٹی کے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور صحافیوں سمیت شہریوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم کے حوالے سے یورپی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سوموار کو برسلز میں یورپی یونین کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

110