اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

21 مارچ 2022

12:45:19 PM
1241218

بوئنگ737 طیارہ چین کے گوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ

اطلاعات ہیں کہ بوئنگ737طیارہ چین کےگوانگ شی ریجن میں گر کر تباہ ہوا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا بوئنگ737 طیارہ چین کے علاقے کومنگ سے گوانگ زو جا رہا تھا جو گونگش میں گر کر تباہ ہوگیا۔ بد قسمت طیارے میں 133افراد سوار تھے۔

طیارے میں ہلاک افراد اورزخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اورریسکیو عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

طیارہ گرنے کے بعد گوانگشی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242