اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا سالانہ مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن بھٹ شاہ میں شروع ہو گیا۔
25 نومبر 2017 - 16:47
News ID: 869028
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا سالانہ مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن بھٹ شاہ میں شروع ہو گیا۔
تفضیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کا دوسرا سالانہ مرکزی کربلا محور انسانیت کنونشن کا پنڈال ثقافتی مرکز بھٹ شاھ کے مین آڈیٹوریم میں بنایا گیا ہے جب کہ اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک پاکستان کے کنونیشن کا پنڈال ثقافتی مرکز کے ھاسٹل پارک میں بنایا گیا ہے، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ کربلا مظلومین جہاں کی آواز ہے، دنیا میں محکوم اور مظلوم اقوام کے لیئے کربلا کی تحریک جرئت اور حریت کا سبب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲