اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ۳ روزہ انوار ولایت و استحکام تنظیم ورکشاپ29 جولائی سے ادارہ تحقیقات و تبلیغات حیدرآباد میں جاری ہے۔

30 جولائی 2017 - 15:50

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد() مرکزی دفترالمہدی سینٹر جامشورو سے جاری ایک بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل بردارسینگار علی نے کہا ہے کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ۳ روزہ انوار ولایت و استحکام تنظیم ورکشاپ29 جولائی سے ادارہ تحقیقات و تبلیغات حیدرآباد میں جاری ہے جس میں صوبہ بھر سے کارکنان شریک ہیں ۔ورکشاپ میں مختلف موضوعات زیر بحث لائے گئے ہیں اور ورکشاپ میں علامہ حیدر علی جوادی ،علامہ علی بخش سجادی ،ڈاکٹر زاہد حسین زاہدی مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے لیکچر دیئے ہیں۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں اصغریہ کی خدمات لائق تحسین ہیں اور اس قسم کے تنظیمی پروگرام وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ پروگرام تنظیم کے کامیاب سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲