اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اپنے ترکی کے سفر کے دوران استنبول میں زیر تعمیر اس ملک کے سب سے بڑے شیعہ مرکز کا نزدیک سے جائزہ لیا۔ زینبیہ نامی یہ ثقافتی مرکز جو ۵۵ ہزار مربع میٹر کے رقبہ پر واقع ہے بلقان اور مغربی یورپ کا سب سے بڑا شیعہ مرکز ہے۔ علامہ اختری نے اس کے علاوہ استنبول میں شیعوں کی نماز جمعہ میں بھی شرکت کی جبکہ ’’امام صادق (ع) اور حیات اسلام‘‘ اور ’’ علمائے دین اور اسلامی اقدار کا تحفظ‘‘ نامی دو بین الاقوامی کانفرنسوں میں تقاریر کی۔

24 جولائی 2017 - 13:02