اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کی موجودگی میں اسمبلی سے وابستہ جرائد اور مجلات کے مسئولین کی قم میں اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مجلہ رسالۃ الثقلین بزبان عربی کے مسئول محمود صرائر، مجلہ پیام ثقلین بزبان انگریزی کے مسئول راستی تبار، مجلہ ہادی ماسک بزبان گجراتی کے تعلیم رضا جعفری، مجلہ مودت بزبان سندھی کے نائب علی کمیلی، مجلہ زینب بزبان اردو کے تصور عباس، مجلہ مریم بزبان ہندی کے رضوی، مجلہ کوثر زبان ہسپانوی کے جواد کاملی، مجلہ مصباح الہدیٰ اور طوبی بزنان ہندی و اردو کے سید فائز باقری، مجلہ گنجینہ بزبان فارسی کے حسینی عارف، مجلہ انتظار بزبان بنگالی کے محمد انور الکبیر، اخبار انصاف بزبان فارسی اور پشتو کے سید محسن سجادی، مجلہ نوائے علم بزبان اردو کے سید افتخار علی جعفری، مجلہ بشارت بزبان فارسی کی محترمہ غفاری نے شرکت کی۔ نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے عہدیدار حجۃ الاسلام و المسلمین محمد سالار، شعبہ ثقافتی امور کے عہدیدار ایمانی مقدم، سیکرٹری جنرل کے مشیر سید منذر حکیم، شعبہ مجلات کے عہدیدار معدنی پور بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی براہ راست یا جزوی طور پر دنیا کے کونے کونے میں مختلف زبانوں میں چھپنے والے ۳۰ جریدوں کی حمایت کرتی ہے۔

18 جولائی 2017 - 13:48