تہران کے مصلائے امام خمینی میں حالیہ دنوں منعقدہ قرآن کریم کی پچیسویں بین الاقوامی نمائش میں اہل بیت(ع) عالمی اسبملی نے اپنے مخصوص اسٹال کے ساتھ شرکت کی
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے مصلائے امام خمینی میں حالیہ دنوں منعقدہ قرآن کریم کی پچیسویں بین الاقوامی نمائش میں اہل بیت(ع) عالمی اسبملی نے اپنے مخصوص اسٹال کے ساتھ شرکت کی جس میں دنیا کی ۱۵زبانوں میں شائع شدہ کتابوں کو پیش کیا گیا جبکہ اسمبلی نے تاہم ۵۶ زبانوں میں ۱۸۰۰ عناوین پر دینی کتابیں منظر عام پر لائی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق قرآنی نمائش میں لگائے گئے اہل بیت(ع) عالی اسمبلی کے اسٹال کا بہت اچھا استقبال ہوا اور سب سے زیادہ ائمہ طاہرین (ع) کی زندگانی پر مشتمل کتابیں فروخت ہوئیں۔
واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی ہر سال قرآن کریم کی نمائش میں مذہبی کتابوں کے علاوہ اسلامی سافٹ ویئرز بھی پیش کرتی ہے جو قرآن کریم، اہل بیت(ع) اور دیگر دینی موضوعات پر مشتمل ہیں۔