تبلیغ دین مصطفیٰ(ص) کی جانب سے، خیرپورمیرس، کشمور کندھ کوٹ، کا تین روزہ درسی دورہ کیا گیا، جس میں مفکراسلام انجنئیر سید حسین موسوی اور تبلیغ دین مصطفیٰ کے انچارج حبیب اللہ حسینی نے شامل تھے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تبلیغ دین مصطفیٰ(ص) کی جانب سے، خیرپورمیرس، کشمور کندھ کوٹ، کا تین روزہ درسی دورہ کیا گیا، جس میں مفکراسلام انجنئیر سید حسین موسوی اور تبلیغ دین مصطفیٰ کے انچارج حبیب اللہ حسینی نے شامل تھے، پروگراموں میں اھلیسنت کے برادران نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شب کو خیرپور میرس کے بوزدار وڈا میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مفکراسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کیا، ھفتہ کے دن کشمور کندھ کوٹ شہر میں ،گوڈو، اور پاور ھائوس میں الگ الگ پروگرام انعقاد کیا گیا، جس میں اھلیسنت کے لوگوں نے بھی شرکت کی، جب کہ اتوار کے دن مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کی گئی، پروگراموں میں خطبات کے دوران مفکر اسلام انجنئیر سید حسین موسوی نے کہا کہ امام وقت کی معرفت رکھنا ایک دیندار ہونے کی علامت ہے۔ دینداری فقط اور فقط معرفت امام وقت ہے اگر کسی نے امامؑ کو پہچان لیا گویا اس نے خدا کو پہچان لیا اور اس نے رسول خدا(ص) کو پہچان لیا، اگر کسی کو امام وقت کی معرفت نہیں گویا اس کو درحقیقت توحید و نبوت کی معرفت نہیں ہے۔ کوئی بھی عبد مومن نہیں ہے مگر یہ کہ وہ اللہ کی معرفت رکھے اور اس کے رسول کی معفرت رکھے اور تمام ائمہ کی معرفت رکھے اور امام زمان کی معرفت رکھے اور اس کی طرف رجوع کریں اور اس کو تسلیم کریں۔ امام وقت کی معرفت رکھنا ایک کامل ایمان، مومن کی نشانی ہے جو بھی اپنے وقت کے امام کی معرفت نہیں رکھتا اگرچہ وہ ظاہری طور پر عالم ہو پھر بھی وہ جاہل ہے کیونکہ امام وقت کی معرفت رکھنا ایمان کا ایک حصہ ہے۔ رسول خدا(ص) کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر انسان اپنےزمانہ کا ایک بڑا عالم ہو پھر اگر اس کو امام وقت کی معرفت نہ ہو اور وہ مر جائے تو وہ جاہلیت کی موت مر گیا۔ جاہلیت کی موت اس کو کہتے ہیں جو خداوند متعال اور رسول خدا(ص) اور ائمہ معصومین کی معرفت نہ رکھتا ہو۔جب ہم کہتے ہیں کہ امام عج کے ہم منتظر ہیں تو اس کو انتظار کہا جاتا ہے اور انتطار ایک ایسی حالت ہے جس میں انسان کو اپنے نفس کو آمادہ کرنا چاہیے جب کوئی کسی کے انتظار میں ہوتا ہے تو اس کے لیے دل میں محبت ہوتی ہے اور جس دل میں محبت ہوتی ہے تو وہ ہر کام ایسے انجام دیتا ہے جس طرح اس کا محبوب چاہتا ہے اگر ہم سچے منتظر ہیں تو ہم کو اس طرح انتظار کرنا چاہیے جس طرح امام وقت چاہتے ہیں اور ہم کو انتظار کی حالت میں اپنے نفس کو پاک رکھنا چاہیے اور گناہوں سے پر ہیز کرنا چاہیے اور ہم کو نیک صفات پر عمل کرنا چاہیے پھر انشاء اللہ امام وقت ہم کو اپنا ناصر و مدد گار قرار دیں گے اور یہ بات روایتوں میں واضح ہے کہ ہر شخص جو چاہتا ہے کہ میں امام وقت کا دوست بنو اس کو چاہیے کہ انتظار کرے اور انتظار کی حالت میں پر ہیز گاری اختیار کرے اور امام وقت کی پسند کے مطابق عمل انجام دے۔ ہمیں اپنے انتظار میں زمہ داریان ادا کرنی ہیں ، نیکی کی دعوت اور برائی سے روکنا ہے، حق اور باطل کی تمیز دیکھانی ہے، اپنے عمل اور کردار سے امام عج کی حکومت کا دنیا کو احساس دلانا ہے،مسلسل اس جستجو میں رہیں کہ لوگ کردار سے متاثر ہوکر امام عج کی نصرت کو امادہ ہوں۔
تبلیغ دین مصطفیٰ(ص) کے انجارچ نے کہا ہے کہ اس مقدس فورم کا اگلا دورہ ۱۹،۲۰ اور ۲۱ مئی کو ضلع دادو، شہداد کوٹ، لاڑکانہ کا کیا جائے گا جس میں بھی ملیغ دین بھرپور شرکت کرینگے، انشاللہ جلد یہ فورم ایک بڑی تبلیغی تنظیم بن جائےگی جو حقیقی دین کو عوام تک پہنچائےگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲