’’ مشن انبیاء‘‘ عنوان کے تحت اس کانفرنس میں مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی

3 مئی 2017 - 08:14

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین ؑ کے یوم ولادت و شہید استاد مرتضیٰ مطہری ؒ کی برسی کی مناسبت سے وسطی کشمیر کے ماگام قصبہ میں ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں نوجوانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔’’ مشن انبیاء‘‘ عنوان کے تحت اس کانفرنس میں مختلف مکاتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے شرکت کی اور سیدنا امام حسین ؑ کی سیرت طیبہ پر گفتگو کی۔ اس کے علاوہ استاد شہید مرتضیٰ مطہری ؒ کی برسی کی مناسبت سے بھی علماء نے ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کا انعقاد مطہری ؒ فکری و ثقافتی مرکز کشمیر نے کیا تھا۔ اس موقعہ پر جن علماء و دانشور حضرات نے شرکت کی ان میں مولانا غلام علی گلزار، ڈاکٹر سید سمیر صدیقی، مولانا شیخ غلام حسین متو، مولاناعلی محمد جان، مولانا سید محمد رضوی، مولانا منظور احمد ملک اور مولانا ظہور احمد قابل ذکر ہیں۔

رپورٹر: ساجد رسول

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲