جنوب مشرقی ترکی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

9 اکتوبر 2016 - 20:45

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوب مشرقی ترکی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم سے کم اٹھارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کار بم کا یہ دھماکہ سرحدی صوبے حکاری کے ضلع شمدینلی میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔ دھماکے میں اٹھارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں دس سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ چھبیس افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر رساں ایجنسی دوغان کے مطابق حکومت نے کار بم دھماکے کی ذمہ داری کالعدم کردستان ورکر پارٹی (پی کے کے) پر عائد کی ہے۔ ترک حکومت پی کے کے کو دہشت گرد گروہ قرار دیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲