پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی مبنیہ زیادتیوں کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی مبنیہ زیادتیوں کےخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی مبنیہ خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔
قرار داد میں ایک بار پھر پاکستان کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے۔
برطانوی سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کی ملکیت کے معاملے پر تنازعہ چلا آ رہا ہے۔ دونوں ممالک کشمیر کے معاملے پر اب تک دو مرتبہ بھرپور جنگ بھی لڑ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲