رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے نائب صدر نوری المالکی سے ملاقات میں فرمایا کہ عراق کی مختلف طاقتوں کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی کوشش بہت اچھا اقدام ہے جو جاری رہناچاہئے۔

10 نومبر 2014 - 20:52

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے تہران میں عراق کے نائب صدر سے ملاقات میں وزارت عظمی کے دوران نوری المالکی کی شجاعت، طاقت و مدیریت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جناب عالی نے عراق میں اقتدار کی منتقلی کے دور میں اس ملک کو بیچینی اور عدم استحکام سے بچانے کے لئے عظیم کام انجام دیا اور یہ کام عراقی عوام کبھی نہيں بھوليں گے۔

رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے مسائل و مشکلات سے نوری المالکی کی آشنائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی وزيراعظم حیدرالعبادی کی نئي حکومت کی مدد کےسلسلے میں آپ کا رویہ جاری رہنا چاہئے۔

اس موقع پر عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے رہبرانقلاب اسلامی سے ملاقات پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اغیار کے ایجنٹوں اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے عراقی عوام اور حکومت کی ہمیشہ سب سے زیادہ مدد کی ہے۔

.......

/169