مشرقي بيت المقدس ميں صيہوني فوجيوں کي فائرنگ سے ايک فلسطيني شہيد ہوگيا ۔
30 اکتوبر 2014 - 16:13
News ID: 648041
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صيہوني فوجيوں نے مشرقي بيت المقدس ميں حال ہي ميں صيہوني حکومت کي جيل سے آزاد ہونے والے ايک فلسطيني، معتز ابراہيم خليل حجازي کے گھر پر حملہ کيا اور انہيں گولي مارکے شہيد کرديا ۔ خليل حجازي بارہ سال صيہوني حکومت کي جيل ميں رہنے کے بعد رہا ہوئے تھے ۔ صيہوني فوجيوں نے اسي طرح بدھ کي شام غرب اردن کے شہر نابلس کے علاقے حوارہ ميں ايک بارہ سالہ بچے کو گاڑي سے کچل کے بري طرح زخمي کرديا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169