عراق کی پولیس نے بعقوبہ شہر میں پر تشدد واقعات میں اٹھائیس افراد کے ہلاک ہونےکی خبر دی ہے۔

18 اکتوبر 2014 - 19:16

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمن خبر رساں ایجنسی نے عراقی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ  ہلاک ہونے والے اٹھائیس افراد میں سے آدھے دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر ہیں۔ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے آج صبح شمالی بعقوبہ میں واقع عوامی رضاکاروں کی چوکی پر حملہ کر کے نو افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا ۔ سنسنل نامی دیہات میں عراقی سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں چودہ دہشتگرد ہلاک ہوگۓ ہیں۔  مقدادیہ شہر کے قریب واقع التایھہ دیہات میں بھی عوامی رضاکاروں کی ایک گاڑی کےراستے میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ رضاکار ہلاک اور سات زخمی ہوگۓ ہیں۔  عراق کے ہسپتال کے ذرائع نے کہا ہے کہ کل بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں چوبیس افراد مارے گۓ تھے۔ یہ دھماکے البلدیات ، الصلیخ اور الکرادہ کے علاقوں میں ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲