اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی، مجمع تقریب مذاھب اور جامعۃ المصطفیٰ (ص) کی جانب سے حالیہ دنوں جہان تشیع کی تین اہم شخصیات کے رحلت پا جانے کے موقع پر گزشتہ روز تہران میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

29 ستمبر 2014 - 18:15

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی، مجمع تقریب مذاھب اور جامعۃ المصطفیٰ (ص) کی جانب سے حالیہ دنوں جہان تشیع کی تین اہم شخصیات کے رحلت پا جانے کے موقع پر گزشتہ روز تہران میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن اور پوری دنیا میں امور خیریہ انجام دینے والے مرحوم الحاج حسن حبیب السلمان کویتی، ’’شمیرانات‘‘ کے امام جمعہ مرحوم حجۃ الاسلام دعاگو اور مغربی ممالک میں تعلیمات اھلبیت(ع) کے مبلغ مرحوم سید محمود موسوی کے ایصال ثواب کے لیے تہران کی مسجد ارک میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا جس میں عام لوگوں کے علاوہ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری، رہبر معظم کے دفتر کے سربراہ حجۃ الاسلام محمدی گلپائیگانی، مراجع عظام کے دفتروں کے نمائندوں اور کئی دیگر عہدہ داروں نے شرکت کی۔
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام سید رضا اکرمی نے دین اسلام کی ترویج و تبلیغ اور شیعہ سماج کی بالا دستی کےلیے اہم کارنامے انجام دینے والی متذکرہ تین شخصیات کے کمالات پر روشنی ڈالی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے بلندی درجات کی دعا مانگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲