ایرانی کُرد خواتین عراقی کردوں کے گروپ پیشمرگہ کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں تا کہ داعش کا مقابلہ کر سکیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یاہو ڈاٹ کام نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی کُرد خواتین عراقی کردوں کے گروپ پیشمرگہ کے ساتھ شامل ہو گئی ہیں تا کہ داعش کا مقابلہ کر سکیں۔
یاہو نے اس بارے میں مزید لکھا ہے: درج ذیل تصاویر ایرانی کرد خواتین کی ہیں جو کردستان کے پیشمرگہ گروہ میں شامل ہو کر داعش کو نابود کرنا چاہتی ہیں۔
اس رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ ایرانی کرد خواتین اس وقت کرکوک کے شمال مغربی علاقے ’’دبیس‘‘ میں فوجی ٹریننگ حاصل کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو سال سے عراق اور شام کے کُرد، دھشتگردوں کا مقابلہ اور اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں اور کرد خواتین بھی اس جنگ میں مردوں کے شانہ بشانہ ہیں لیکن تاھم کسی اور نیوز ایجنسی نے اس خبر کی تائید نہیں کی ہے کہ ایرانی کرد خواتین بھی عراقی کردوں کے ساتھ شامل ہوئی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲