رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بروز اتوار سہ پہر کو تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔

25 اگست 2014 - 07:02

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بروز اتوار سہ پہر کو تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ مہدوی کنی کی عیادت کی۔ عیادت کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کو خبرگان کونسل کے سربراہ کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں آگاہ کیا گیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ مہدوی کنی کی صحت و سلامتی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی۔
آیت اللہ مہدوی کنی قلبی بیماری کی وجہ سےگذشتہ دو ماہ سے اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔

.......

/169