اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزار مقدس پر حاضر ہوکر آپ کی امنگوں سے تجدید بیعت کیا۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ہفتۂ حکومت کے پہلے روز آج صبح ایران کی کابینہ کے اراکین نے حضرت امام خمینی(رہ) کے حرم مطہر میں حاضری دی اور آپ کے مزار پر پھول چڑھائے نیز فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر ایران کی کابینہ کے اراکین نے شہید رجائی، شہید باہنر اور سات تیر مطابق اٹھائیس جون کے دیگر شہداء کیلئے بھی فاتحہ پڑھی۔ واضح رہے کہ ایران میں آج سے ہفتۂ حکومت شروع ہوگیا ہے جو آٹھ شہریور مطابق تیس اگست تک جاری رہے گا۔
آٹھ شہریور مطابق تیس اگست کی تاریخ، ایران میں سابق صدر رجائی اور وزیراعظم باہنر اور کابینہ کے کئی اراکین نیز اہم شخصیات کی شہادت سے مناسبت رکھتی ہے۔ یہ تمام شخصیات، آٹھ شہریور مطابق تیس اگست سنہ انّیس سو اکیاسی کو دہشتگرد منافقین کی جانب سے وزارت عظمی کے دفتر میں کئے جانے والے بم دھماکے میں شہید ہوگئی تھیں۔
.......
/169