امريکا کے مختلف شہروں ميں عوام نے غاصب صيہوني حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھا ہے
ابنا: امريکا کے مختلف شہروں ميں عوام نے غاصب صيہوني حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھا ہے ۔ اسي سلسلے ميں ايک وسيع مظاہرہ رياست کيليفورنيا کے شہر لاس اينجلس ميں ہوا جس ميں ہزاروں لوگوں نے شرکت کي ۔ مظاہرين نے لاس اينجلس ميں فيڈرل عمارت کے سامنے اجتماع کيااور امريکي اراکين پارليمنٹ سے مطالبہ کيا کہ اسرائيل کي حمايت فوري طور پر بند کي جائے ۔
مظاہرين نے اسي کے ساتھ امريکي صدر باراک اوباما سے مطالبہ کيا کہ صيہوني حکومت کي حمايت کے بجائے ،اس پر دباؤ ڈال کے غزہ پر وحشيانہ حملے بند کروائيں ۔ مظاہرين نے اعلان کيا کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہيں ہوتے ، وہ مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھيں گے ۔
اس رپورٹ کے مطابق امريکي دارالحکومت واشنگٹن ميں بھي ہزاروں لوگوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے اجتماع کرکے حکومت سے غزہ پر اسرائيل کے حملے فوري طور پر بند کروانے کا مطالبہ کيا۔
وائٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے ميں مختلف طبقے کے امريکي عوام نے شرکت کي جن ميں بڑي تعداد ميں امريکي يہودي بھي شامل تھے ۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ امريکي حکومت اسرائيل کي مدد اور حمايت کرکے اپنے عوام کے ساتھ خيانت کررہي ہے ۔ مظاہرين نے کہا کہ وہ نہيں چاہتے کہ ان سے ٹيکس کے نام پر جو رقم وصول کي جاتي ہے ، وہ اسرائيل کو ديجائے ۔ مظاہرے ميں شريک يہوديوں نے اعلان کيا کہ اسرائيلي حکومت ، يہوديوں کي نمائندہ نہيں ہے بلکہ يہ مٹھي بھر صيہوني ہيں جو يہوديوں کے نام پر وحشيانہ جرائم کا ارتکاب کررہے ہيں ۔
اسي کے قسم کے مظاہرے امريکا کے ديگر شہروں ميں بھي کئے گئے ہيں ۔
يورپ کے مختلف ملکوں ميں بھي عوام نے غاصب صيہوني حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھا ہے ۔ ہمارے نمائندوں کے مطابق ، جرمني، فرانس، برطانيہ، ہالينڈ، اسپين اور اٹلي سميت پورے يورپ ميں عوام نے مظاہرے کرکے ، صيہوني حکومت سے نفرت اور مظلوم فلسطيني عوام کے ساتھ ايک جہتي کا اعلان کيا ہے ۔
مظلوم فلسطينيوں کے ساتھ اظہار يک جہتي اور غاصب صيہوني حکومت کي مذمت ميں، اسلامي جمہوريہ ايران، لبنان، شام ، ہندوستان، پاکستان، بنگلاديش، افغانستان اور جاپان سميت ايشيائي ملکوں ميں بھي وسيع پيمانے پر عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے ۔
.......
/169