اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹرحسن روحاني آج ايک اعلي رتبہ وفد کے ہمراہ ترکي پہنچے اور اپنے ترک ہم منصب"عبدالله گل " کے ذريعے سے ان کا پرتپاک استقبال کيا گيا-
9 جون 2014 - 13:34
News ID: 614698
ابنا: صدر حسن روحاني اس دو روزہ دورے ميں ترکي کے صدر، وزير اعظم اور ديگر بلند پايہ حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے مشترکہ کميشن کے اجلاس ميں بھي شرکت کريں گے۔ وزير خارجہ، وزير روڈ اور شہري ترقي، وزير ثقافت اور صدارتي دفتر کے مسئول بھي صدر کے ہمراہ ترکي کے دورے پر ہيں۔
اب صدارتي محل "چانکايا" ميں صدر مملکت اپنے ترک ہم منصب عبد اللہ گل سے خصوصي ملاقات کر رہے ہيں اور وزير اعظم رجب طيب اردغان سے بھي ملاقات کريں گے۔
.......
/169