صدر مملکت جناب حسن روحاني آج پير کو دو روزہ سرکاري دورے پر انقرہ روانہ ہوگئے،اس موقع پر صدر مملکت کو الوداع کہنے کے لئے نائب صدر اور ديگر اعليٰ حکام ائيرپورٹ پر موجود تھے۔
9 جون 2014 - 13:17
News ID: 614689
ابنا: صدر حسن روحاني اس دو روزہ دورے ميں ترکي کے صدر عبداللہ گل، وزير اعظم طيب اردوغان اور ديگر بلند پايہ ترکي حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے مشترکہ کميشن کے اجلاس ميں بھي شرکت کريں گے۔
وزير خارجہ، وزير روڈ اور شہري ترقي، وزير اطلاعات، وزير ثقافت اور صدارتي دفتر کے مسئول بھي صدر کے ہمراہ ترکي کے دورے پر ہيں۔
.......
/169