عراق کے پارليماني انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں، پير کو مسلح افواج اور پوليس کے اہلکاروں نيز اسپتالوں کے ملازمين نے ووٹنگ ميں حصہ ليا-

28 اپریل 2014 - 16:31

 

ابنا: عراق ميں عام انتخابات تين مرحلے ميں انجام پاتے ہيں، پہلے مرحلے ميں بيرون ملک مقيم عراقي ووٹ ديتے ہيں، دوسرے مرحلے ميں  پوليس اور مسلح افواج  کے اہلکار نيز اسپتالوں کے ملازمين اور  ضروري خدمات کے ديگر  شعبوں سے وابستہ افراد  اور آخري مرحلے ميں عوام ووٹ ديتے ہيں-

اتوار کو بيرون ملک مقيم عراقيوں کي پولنگ شروع ہوئي اور پير کو مسلح افوج اور پوليس کے اہلکاروں نيز اسپتالوں اورديگر ضروري خدمات کے شعبوں  کے ملازمين کے لئے پولنگ کا انتظام کيا گيا -

بغداد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے ميں تقريبا بارہ لاکھ افراد ووٹ دينے کے اہل ہيں - 

اسي کے ساتھ بتايا گيا ہے کہ بيرون ملک مقيم عراقيوں کي پولنگ بھي جو اتوار کو شروع ہوئي تھي پير کو بھي جاري رہي -

عراق کے پارليماني انتخابات کا آخري اور اصلي مرحلہ بدھ تيس اپريل کو انجام پائے گا جس ميں پورے عراق ميں ايک ساتھ پولنگ ہوگي -

عراق کے اندر سے موصولہ رپورٹيں بتاتي ہيں کہ حکومت نے انتخابات کے لئے حفاظتي انتظامات مکمل کرلئے ہيں اور تمام سرکاري  اداروں ميں ايک ہفتے کي چھٹي کا اعلان کرديا گيا ہے -

يہ ايسي حالت ميں ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد گروہ دولت الاسلاميہ في العراق والشام نے  جس کو  سعودي عرب سميت علاقے کي  رجعت پسند حکومتوں کي پشتپناہي حاصل ہے، عراق ميں اپني کارروائياں بڑھادي ہيں اور انتخابات کے موقع پر وسيع پيمانے پر دہشتگردانہ حملے کرنے کا اعلان کيا ہے-

عراق کي فوج اور ديگر سيکورٹي اداروں نے بھي  دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائياں انجام دي ہيں اور چوکسي بڑھادي ہے.

عراق کي حکومت اور سيکورٹي اداروں نے اعلان کيا ہے کہ عام انتخابات کے لئے سيکورٹي کے ٹھوس  انتظامات کئے گئے ہيں اور کسي کو بھي انتخابات ميں خلل ڈالنے اور کسي بھي قسم کي گڑ بڑ پھيلانے کي اجازت نہيں دي جائے گي-

 عراق کے اليکشن کميشن کے مطابق عام انتخابات ميں پارليمنٹ کي تين سو اٹھائيس نشستوں کے لئے نو ہزار اميدوار ميدان ميں ہيں اور مجموعي طور پر دو کروڑ سولہ لاکھ چورانوے ہزار سے زائد افراد ووٹ دينے کے اہل ہيں -

.......

/169