قم المقدس
تصویری رپورٹ| جامعہ روحانیت سندھ کی جانب سے سالانہ جشن صادقینؑ و آمد حضرت معصومہؑ کا انعقاد
جامعہ روحانیت سندھ کے زیر اہتمام سالانہ جشن صادقینؑ اور حضرت معصومہؑ کی قم آمد کی مناسبت سے یہ محفل عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جس میں علماء، فضلاء، اور طلاب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ کے زیر اہتمام سالانہ جشن صادقینؑ اور حضرت معصومہؑ کے قم میں ورود کی یاد میں روح پرور محفل منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا عون محمد نقوی نے کہا کہ اہل بیتؑ کی سیرت پوری امت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور انہی کی تعلیمات پر عمل کر کے مسلمان موجودہ مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو علم و کردار میں آگے بڑھنے کی تاکید بھی کی۔
محفل میں قراءتِ قرآن، منقبت خوانی اور شعراء کرام کا کلام پیش کیا گیا، جبکہ نظامت کے فرائض عارف حسین چانڈیو نے انجام دیے۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
آخر میں جامعہ روحانیت سندھہ کے صدر محترم مولانا راشد علی چانڈیو نے تمام شرکاء اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ