اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کی ایصال ثواب کی مجلس گزشتہ رات قم میں منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، جامعۃ مدرسین قم کے رکن آیت اللہ محسن فقیہی، جامعۃ المصطفیٰ (ص) کے سربراہ ڈاکٹر عباسی، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے "ابنا" کے سربراہ حسینی عارف، وحدت مسلمین پاکستان کے معاون شفقت شیرازی کے علاوہ کئی دیگر خاص و عام شخصیات نے شرکت کی۔
2 نومبر 2020 - 08:30
News ID: 1082864