اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے ساحلی شہر میں آنے والے زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی جس کے سبب متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں اور تاحال 24 افراد کے جانبحق ہونے اور 804 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔. مقامی وقت کے مطابق جمعے کو دن میں دو بچ کر اکیاون منٹ پر یہ زلزلہ آیا تھا جس سے ساحلی شہر ازمیر کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے ۔ یہ شہر استنبول اور انقرہ کے بعد ترکی کا تیسرا بڑا شہر ہے جس کی آبادی تہس لاکھ بتائی جاتی ہے۔
31 اکتوبر 2020 - 08:17
News ID: 1082251