ابنا: ایران کے بین الاقوامی قاری حسین فروغی جنہوں نے ۲۰۱۲ میں شام میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بڈگام کی مرکزی امام بارگاہ میں اپنی خوبصورت آواز سے قرآن کریم کی تلاوت کر کے حاضرین کو لطف اندوز کیا۔ واضح رہے کہ پہلی ماہ مبارک سے بڈگام میں ہر روز ترتیل قرآن کے علاوہ متعدد قرآنی کلاسز کا سلسلہ جاری ہے۔
25 جون 2016 - 12:31
News ID: 762289