ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان میں عوام الناس کے درمیان قرآنی تعلیمات پر مبنی کلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ماہ مبارک رمضان میں عوام الناس کے درمیان قرآنی تعلیمات پر مبنی کلاسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے زیر اہتمام ادارہ قرآن و اہل بیت(ع) جموں کی جانب سے یہ دینی اور قرآنی تعلیمات پر مبنی ورکشاپ جو پہلی رمضان المبارک سے جاری ہے اس میں انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن الموسوی کی اقتدا میں نماز جماعت کی ادائیگی کے بعد روزانہ قرآن کریم کا ایک پارہ قاری محترم حجۃ الاسلام و المسلمین سید کرار حسین جعفری کی خوبصورت آواز میں ترتیل کے ساتھ تلاوت کیا جاتا ہے اور اس کے بعد حجۃ الاسلام و المسلمین بلال حسین ڈار مفاھیم قرآن کریم بیان کرتے ہیں جبکہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید افتخار علی جعفری کے ذریعے فقہی مسائل اور عوام کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بیان کئے جاتے ہیں۔
خواتین کے درمیان فقہی مسائل، خواتین سے مخصوص مسائل نیز اخلاقی اور خانوادگی موضوعات کو بیان کرنے کی زحمت محترمہ سیدہ صابرہ جعفری اٹھا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ کشمیر کے شہر سرینگر میں یہ دوسری مرتبہ ہے جب ماہ رمضان میں اتنے وسیع پیمانے پر قرآنی کلاسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲