اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں فرمایا کہ ایک ایسے وقت جب سامراج کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنا ہے ، امت اسلامیہ کو چاہئے کہ وہ اس الہی نعمت سے تمسک اختیارکرکے اتحاد کے راستے پر قدم بڑھائے - آپ نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ امریکا سب سے بڑا طاغوت اور بڑا شیطان ہے فرمایا کہ آج علما، دانشوروں اور روشن خیال افراد کی سب سے بڑی ذمہ داری دشمنوں کی فریب کاریوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے اور امت اسلامیہ کو بھی چاہئے کہ وہ بڑی طاقتوں کے وعدوں پر یقین نہ کرے اور ان کی دھمکیوں سے مرعوب نہ ہو -
18 مئی 2016 - 17:00
News ID: 755075