پاراچنار میں ہزاروں قبائل نے دوسرے روز بھی شیعہ عالم دین کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار میں ہزاروں قبائل نے دوسرے روز بھی شیعہ عالم دین کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کے قتل کے خلاف جلوس برآمد کیا گیا۔ جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا شہید چوک پہنچا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد پاراچنار علامہ عارف حسین ، طوری بنگش قبائل کے رہنما ملک سراج حسین اور محمد ابراہیم اور ملک حاجی نوروز علی نے کہا کہ سعودی عرب نے شیعہ عالم دین کو قتل کرکے عذاب خداوندی کو دعوت دی ہے۔ اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ظالمانہ قدم اٹھا لیا ہے۔ مقررین نے مسلم ممالک کو مستقبل میں سعودی عرب کو ایسے واقعات سے روکنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے سعودی عرب کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے قبائلی عمائدین علماء اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنوں نے حصہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲