کویت کے علاقے سالمیہ کی مسجد شعبان میں ہفتہ وحدت اور میلاد النبی(ص) کے موقع پر منعقدہ خوبصورت محفل جشن میں شیعہ سنی مسلمانوں نے بھر شرکت کی۔

31 دسمبر 2015 - 20:09

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کے علاقے سالمیہ کی مسجد شعبان میں ہفتہ وحدت اور میلاد النبی(ص) کے موقع پر منعقدہ خوبصورت محفل جشن میں شیعہ سنی مسلمانوں نے بھر شرکت کی۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق مسجد شعبان میں عشاق محمد مصطفیٰ صلی الله عليه وآلہ وسلم کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و میلاد امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایک جشن کا اہتمام کیا گیا جس کی تین نشستین ہوئیں ؛ محفل نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم؛ نعتیہ مشاعرہ اور سیرت النبی کانفرنس؛ اس میں نظامت و نقابت کے فرائض بالترتیب حکیم طارق محمود صدیقی صاحب سہیل عمران صاحب اور رضاعلی طاہری نے  ادا کیے. کویت کے معروف اور ہردلعزیز نعت خوانوں حضرات غلام سرورحسنین؛ فیصل نقشبندی؛ رضا علی طاہری؛ قاری عبدالوحید ربانی ؛ جواد حسینی؛ سید علی مہدی رضوی؛ جواد جمانی اور شاہد ترابی نے گلهائے عقیدت بحضور سرور کائنات پیش کئے۔
اسکے بعد جناب بدر سیماب صاحب اور فیاض وردگ صاحب نے نعتیہ کلام بحضور ختم المرسلین پیش کئے اور آخر میں جناب قاری خلیل احمد رضوی صاحب نے فضائل جناب رسالت مآب اور آپکی میلاد اور آپکے شجره طیبہ کے حوالے سے انتهائی پرخلوص عقیدت کا اظہار فرمایا. سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان جناب اسلم خان صاحب نے اس محفل میلاد میں خصوصی شرکت کی اور اپنے مختصر خطاب میں اس بات پر زوردیا کہ ہمیں آقائے دوجهاں کا سچاعاشق بننے کیلئے آپکے حسن اخلاق اور حسن کردار کو اپنانا ہوگا. مولانا صادق امین جعفری صاحب نے دعائیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات تمام مسلمانوں میں نکتہ اتحاد ہے. اور آج کا یہ اجتماع اس امت مسلمہ کے اتحاد کی علامت ہے.
تقریب کے آخر میں شرکا میں متعدد انعامات تقسیم کئے گئے. تقریب کے منتظمیں نے آخر میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.
قابل ذکر ہے کہ اس محفل پرنور کے انعقاد میں مجلس وحدت مسلمین کویت مومنین کویت ماتمی تنظیم علی ولی الله منہاج القرآن انٹرنیشنل منہاج ویلفیر سوسائیٹی ؛ بزم نعت فحاحیل کویت ؛ مرکزی جماعت اہلسنت کویت بھی شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲