تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا دن پورے جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گیا۔

4 نومبر 2015 - 16:56

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔   اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا دن پورے جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گیا۔

ایران کی یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں کے طلبہ نے ملک بھر میں مظاہرے کر کے عالم استکبار کے خلاف نعرے لگائے۔

تہران میں طلباء نے امریکہ کے (سفارتخانہ ) جاسوسی کے اڈے کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلباء کے ہمراہ پارلیمنٹ کے کئی نمائندے اور سیاسی اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲