نو محرم الحرام کے دن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کا غم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

23 اکتوبر 2015 - 13:35

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نو محرم الحرام کے دن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کا غم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے علم اور ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جن میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔ عزاداروں نے سیاہ لباس پہن رکھے تھے اور وہ کربلا والوں کی یاد میں سینہ زنی کر رہے تھے۔ نو محرم کو علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے کربلا والوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور سید الشہداء کے قیام کے اسباب کی وضاحت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو بیان کیا۔ جس کے بعد ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو شام تک جاری رہا۔ پاکستان، ہندوستان، عراق اور دوسرے ممالک میں بھی نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا کے انعقاد اور ماتمی جلوس نکالے جانے کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲