عراق کے سیکڑوں افراد نے بغداد کے مرکزی اسکوائر التحریر میں فساد کے خلاف اور اصلاحات کی انجام دہی کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔

8 ستمبر 2015 - 10:15

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکڑوں افراد نے بغداد کے مرکزی اسکوائر التحریر میں فساد کے خلاف اور اصلاحات کی انجام دہی کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ اگر چہ اسکوائر التحریر میں اس مرتبہ گزشتہ مظاہروں کی نسبت بہت کم افراد نظر آ رہے تھے لیکن اس کے باوجود اس مظاہرے میں کچھ ایسی چیزیں نظر آئیں جو صرف احساسات و جذبات پر مبنی تھیں اس مظاہرے میں بعض لوگوں نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔ اینجلا مرکل کی تصاویر کا اس مظاہرے میں شامل ہونا اس وجہ سے تھا کہ بعض عراقی مرکل کی اس ہمدردی سے متاثر ہو گئے جو انہوں نے مڈیٹرانہ ساحل میں پڑے شامی بچے کی موت کے بعد عراقی اور شامی مہاجرین کے لیے جرمنی کی سرحد کھول دی۔ ایک طرف اینجلا مرکل کی ظاہری ہمدردی سے متاثر افراد نے ان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور دوسری طرف مرکل کے اس عمل پر بزبان اعتراض یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا تھا کہ اینجلا مرکل کو گزشتہ ۴ سال سے شام اور عراق میں داعش کے ہاتھوں ذبح ہونے والے بچے کیا نظر نہیں آئے اور آج انہوں نے بڑی ہمدردی جتاتے ہوئے جرمنی کی سرحد کھول دی؟ تاکہ  شام و عراق کے وہ جوان جو اس وقت اپنے ملکوں میں داعش اور دھشتگردی کا مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہیں میدان خالی کر کے مرکل کے ملک میں پناہ گزیں ہو جائیں اور اپنے ملک کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیں؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲