اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ سال سات اکتوبر سے لے کر اب تک طبی عملے کے 990 ارکان غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔ ادھر صہیونیوں نے لبنان اور شام کی سرحد پر ایرانی ہلال احمر کے نو تعمیر اسپتال پر بمباری کرکے مکمل طور پر تباہ کر دیا جس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ادویات ایک بڑا ذخیرہ موجود تھا۔ یہودی درندوں نے اسپتال میں 20 ایمبولینسوں کو بھی تباہ کر دیا۔/110

12 اکتوبر 2024 - 08:30