اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عبادت و بلوغت کی تقریب تنزانیہ کے سب سے بڑے شہر اور دارالحکومت دارالسلام میں منعقد ہوئی۔ یہ جشن ثقافتی و تربیتی انسٹی ٹیوٹ "وی پاس" کے ڈائریکٹر "حاجی صاحب" کے زیر اہتمام منایا گیا۔ اس جشن میں شرعی بلوغت کی عمر تک پہنچنے والی سینکڑوں شیعہ اور سنی بچیوں نے مل کر عبادت و بندگی کے دور کا آغاز کیا۔ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ / 110

13 اکتوبر 2023 - 20:45