اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پرنشیب و فراز سڑک اور خوبصورت مناظر سے گزرنے کے بعد ایران کے شہر کرمانشاہ سے ۱۶ کلومیٹر کے فاصلہ پر پہاڑ کی اونچائی پر ایک مقبرہ نظر آتا ہے جو عالم اسلام کے ایک عظیم مرد رسول اسلام (ص) کے غائبانہ صحابی، امیر المومنین علی (ع) کے رکاب میں شہید ہونے والے سپاہی "جناب اویس قرنی" سے منسوب ہے۔ اس مقبرے کی تعمیر کی تاریخ ایران کے سلجوقیان بادشاہوں کی طرف پلٹتی ہے۔ یہ مقبرہ صوبہ کرمانشاہ کی خوبصورت زیارتوں میں شمار ہوتا ہے جو اکثر سیر و سیاحت کرنے والوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

7 مئی 2021 - 12:29