ابنا: پاکستان ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے خصوصی ملاقات کی اورملت پاکستان کی جانب سے ان کو تعزیت پیش کی۔
25 جنوری 2020 - 18:33
News ID: 1005438
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی امریکا کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں سوگوار ہیں۔
پاکستان سے آنے والے ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی روح پر فتوح پر فاتحہ پڑھا اور ان کے اہل خانہ کو صبر و تحمل کی تلقین کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے امریکا کی مجرم حکومت کے ہاتھوں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عظیم جنرل اور بہت ہی محترم شخص تھے اور در حقیقت ہم سب کو ان کی شہادت کا گہرا صدمہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں سوگوار ہیں۔